نوجوان کو چالان سے بچنے کیلئے حساس ادارے کی ٹی شرٹ پہننا مہنگا پڑگیا



لاہور (خلیج نیوز) نوجوان کو چالان سے بچنے کے لئے حساس ادارے کی ٹی شرٹ پہننا مہنگا پڑگیا ، گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ بتایا گیا ہے کہ پرانی انارکلی میں پٹرولنگ آفیسر محمد ذیشان نے ٹریفک کی خلاف ورزی پر موٹرسائیکل سوار کو روکا، پٹرولنگ آفیسر کے برائے کارروائی کاغذات طلب کرنے پر موٹرسائیکل سوار طعیش میں آگیا، حساس ادارے کی ٹی شرٹ پہنے موٹرسائیکل سوار نے خود کو اہلکار ظاہر کروایا۔شناخت نہ دینے پر عادل نامی ملزم کو موٹرسائیکل سمیت تھانہ پرانی انارکلی میں بند کر دیا گیا ۔ سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے پٹرولنگ آفیسر ذیشان کو شاباش، تعریفی سند کا اعلان کیا ۔ انہوں نے کہا کہ وارڈنز ٹریفک کی روانی کیساتھ ساتھ مشکوک افراد پر بھی کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں۔


مزید خبریں

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Khaleej Islamabad. All Rights Reserved | Privacy Policy | DMCA