گڈانی (خلیج نیوز)گڈانی کے ماہی گیروں نے کہا ہے گڈانی کے ساحل پر نایاب وہیل دیکھی گئی ہے۔نایاب وہیل نمودار ہونے کے مناظر ماہی گیروں نے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کر لیے۔مقامی ماہی گیر کے مطابق گڈانی کے ساحل پر پہلی بار وہیل کو دیکھا گیا ہے۔ماہی گیر نے بتایا کہ یہ نایاب وہیل ساحل سے 3 کلو میٹر دور گہرے سمندر میں دیکھی گئی ہے۔