پرویز الہٰی کی 3 پسلیاں فریکچر ہیں، ہسپتال ذرائع



اسلام آبا د(خلیج نیوز)سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کے پمز ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔پمز ہسپتال کے ذرائع کے مطابق پرویز الہٰی کیلئے 5 رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے، ان کے ایکو کارڈیو گرام اور دل کے ٹیسٹ کیے جائیں گے۔ہسپتال کے ذرائع کے مطابق ڈاکٹر بندیشہ، ڈاکٹر علی عارف میڈیکل بورڈ میں شامل ہیں۔ہسپتال کے ذرائع کے مطابق پرویز الہٰی کی 3 پسلیاں فریکچر ہیں جس کے باعث انہیں سانس لینے میں دشواری اور پسلیوں میں درد کی شکایت ہے۔


مزید خبریں

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Khaleej Islamabad. All Rights Reserved | Privacy Policy | DMCA