8 اور 9 اپریل کے درمیان مکمل سورج گرہن ہوگا



کراچی(اخلیج نیوز)8 اور 9 اپریل کے درمیان مکمل سورج گرہن ہوگا جو پاکستان میں رات ہونے کے سبب دکھائی نہیں دے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق سال کے پہلے سورج گرہن کا آغاز8 اپریل کی رات کو ہوگا، سورج گرہن کا مشاہدہ پاکستان میں نہیں کیا جاسکے گا کیونکہ اس وقت پاکستان میں رات ہوگی البتہ مغربی یورپ، جنوبی امریکا، اٹلانٹک سمیت دیگرمقاما ت پرسورج گرہن دکھائی دے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق سورج گرہن کا آغازپاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجکر42 منٹ پر ہوگا، 11 بجکر17 منٹ پرسورج گرہن عروج پرہوگا، سورج گرہن کا اختتام رات ایک بجکر52 منٹ پرہوگا۔محکمہ موسمیات کے مطابق سال 2024 کے ستمبرمیں ہونے والا چاند گرہن اور اکتوبرمیں ہونے والا سورج گرہن بھی پاکستان میں دکھائی نہیں دے گا۔


مزید خبریں

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Khaleej Islamabad. All Rights Reserved | Privacy Policy | DMCA