پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج



لاہور (خلیج نیوز) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔درخواست جوڈیشل ایکٹیوزم پینل کی جانب سے ایڈووکیٹ اظہر صدیق نے دائر کی۔درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ بین الاقوامی دنیا میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہوئی ہیں مگر پاکستان میں بڑھ گئی ہیں۔عید الفطر سے پہلے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مہنگائی کا طوفان لے کر آئے گا۔درخواست گزار نے لاہور ہائیکورٹ سے استدعا کی ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر عملدرآمد روکا جائے۔


مزید خبریں

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Khaleej Islamabad. All Rights Reserved | Privacy Policy | DMCA