چار روز قبل لا پتہ ہونے والے تاجر کی نہر سے لاش برآمد



مریدکے ( خلیج نیوز) چار روز قبل لا پتہ ہونے والے شخص کی مریدکے سیکھم نہر سے لاش برآمد ہوئی ہے۔ریسکیو 1122مریدکے کو اطلاع موصول ہو ئی کہ سیکھم نہر میں ایک لاش پانی میں بہہ رہی ہے ۔ریسکیو 1122نے لاش نہر سے نکال کر مریدکے صدر پولیس کے حوالے کردی ۔لاش کی شناخت گوجرانوالہ کے رہائشی تاجر 32سالہ آفتاب کے نام سے ہوئی ہے جسے گھر سے گئے چار روز گزر چکے تھے مگر اس کا کوئی سراغ نہیں مل رہا تھا ۔ پولیس نے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ۔


مزید خبریں

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Khaleej Islamabad. All Rights Reserved | Privacy Policy | DMCA