بھارتی خفیہ ایجنسی کی ٹیم پر عوام نے حملہ کردیا، گاڑی توڑ ڈالی



نئی دہلی(خلیج نیوز)بھارت کی مشرقی ریاست مغربی بنگال میں خفیہ ایجنسی کی تفتیشی اور چھاپہ مار ٹیم پر عوام نے حملہ کردیا۔نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے)کی ٹیم مغربی بنگال کے مشرقی ضلع میدنی پور میں تفتیش کے لیے پہنچی تھی۔ بھوپتی نگر میں ہونے والے حملے میں ایک افسر کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے۔یہ واقعہ ہفتے کی صبح کا ہے۔ این آئی اے کی ٹیم 2022 کے ایک دھماکے کے سلسلے میں چھاپہ مارنے پہنچی تھی۔

ہجوم نے تفتیش کے لیے آنے والے اہلکاروں پر حملہ کردیا اور ان کی گاڑی کو بھی نقصان پہنچایا۔وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بہت سی عورتیں اور مرد این آئی اے اہلکاروں کے خلاف نعرے لگارہے ہیں اور گاڑی کی ونڈ اسکرین توڑ رہے ہیں۔ ان کا مطالبہ تھا کہ پولیس واپس جائے۔ بہت سے لوگوں نے ڈنڈے اٹھا رکھے تھے۔این آئی اے کی ٹیم نے 2022 کے دھماکے سے متعلق کیس میں ہفتے کی صبح 2 افراد کو گرفتار کیا جن میں مرکزی ملزم مونوبروتو جنا بھی شامل ہے۔ چھاپہ مار ٹیم پر اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ کارروائی مکمل کرکے واپس کولکتہ جارہی تھی۔


مزید خبریں

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Khaleej Islamabad. All Rights Reserved | Privacy Policy | DMCA