پشاور(خلیج نیوز) پی ڈی ایم اے کی جانب سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جھکڑ /تیز بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث جانی اور مالی نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے پی اڈی ایم اے کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق دیر اپر پاتراک میں میدان کے مقام پر مسلسل تیز بارش/فلش فلڈ کے باعث گھر کی چھت منہدم ہونے سے ایک ہی خاندان کے 12 افراد جاں بحق ہوئے جنمیں 1 مرد 3 خواتین اور 8 بچے شامل ہیں. ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق پی ڈی ایم اے، متعلقہ ضلعی انتظامیہ اور امدادی ٹیمیں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں ،پی ڈی ایم اے، متعلقہ انتظامیہ اور امدادی ٹیموں نے تمام ڈیڈ باڈیز ریکور کر لی گئیں جبکہ ضلعی انتظامیہ کو متاثرہ خاندان کو جلد از جلد امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ۔ پی ڈی ایم اے رپورٹ کے مطابق تیز بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث دیر اپر میں تھل سے کمراٹ روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند ہے ،فلش فلڈ کے باعث برکوٹ کالکوٹ کے مقام پر کمراٹ روڈ بھی متاثر، ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند ہے جبکہ پتراک کے مقام پر پانی بھر جانے سے کمراٹ روڈ بھی بند کر دیا گیا،پی ڈی ایم اے کی جانب سے متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو بند شاہراہوں کو کھولنے کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت کی گئی ۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق بند شاہراہوں کو عام ٹریفک کے لئے کھولنے اور متبادل روٹس کا فوری بندوبست کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں.رپورٹ کے مطابق پی ڈی ایم، متعلقہ ادارے اور امدادی ٹیمیں امدادی سرگرمیوں میں مصروف عمل ہیں.یاد رہے پی ڈی ایم اے کی جانب سے 31 اگست تک تیز بارشوں کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا گیا تھا،پی ڈی ایم اے، متعلقہ ادارے اور تمام ضلعی انتظامیہ مسلسل رابطے میں ہیں اور ڈی جی پی ڈی ایم صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں.ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی اپریشن سینٹر مکمل طور پر فعال ہے اور عوام/سیاح کسی بھی ناخوشگوار کی اطلاع، موسمی صورتحال، سٹرکوں کی بندش اور رہنمائی کے لیے 1700 پر رابطہ کریں.