سال 2024 میں 37 لاکھ شہری قانون شکن نکلے



لاہور ( خلیج نیوز) سال 2024 میں 37 لاکھ شہری قانون شکن نکلے، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں میں موٹرسائیکل سوار سب سے آگے۔ اس حوالے سے سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے کہا کہ رواں سال 12لاکھ 48ہزار سے زائد شہریوں نے لین لائن، سٹاپ لائن ڈسپلن کی خلاف ورزیاں کیں، بغیر لائسنس ڈرائیونگ پر 03 لاکھ 52ہزار 488 گاڑیوں کیخلاف کاروائی کی گئی، 02لاکھ 49ہزار بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کو چالان ٹکٹس جاری کئے گئے۔کم عمر ڈرائیونگ پر 50ہزار 406گاڑیاں،موٹرسائیکل و رکشوں کیخلاف کاروائیاں کی گئیں۔

انہوں نے بتایا کہ خطرناک حد تک دھواں چھوڑنے پر 17ہزار 255گاڑیاں مختلف تھانوں میں بند کروائی گئیں،اپلائیڈ فار اور بغیر نمبر پلیٹس 01لاکھ 66ہزار وائیلٹرز پکڑے گئے، ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی پر 29ہزار وہیکلز کیخلاف کیخلاف کارروائی کی گئی، ٹریفک بہا میں خلل ڈالنے پر 93ہزار 277وہیکلز کیخلاف کارروائی کی گئی، ریڈ سگنل کراسنگ پر 36ہزار، سیٹ بیلٹ نہ پہننے پر 21ہزار وہیکلز کیخلاف کارروائی کی گئی، دوران ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال پر 45ہزار643، خطرناک انداز میں ڈرائیونگ پر 63ہزار975وہیکلز کیخلاف کارروائی کی گئی ۔ عمارہ اطہر نے کہا کہ بغیر ہیلمٹ، ون وے، رانگ پارکنگ، دھواں چھوڑنے اور بغیر لائسنس ڈرائیونگ پر دو ہزار روپے جرمانہ ہے، کارروائیوں کا مقصد ٹریفک قوانین کی بالادستی اور منظم ٹریفک کو یقینی بنانا ہے، چالان کا مقصد ریونیو اکھٹا کرنا نہیں،بلکہ شہریوں کی اصلاح مقصود ہے۔


مزید خبریں

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Khaleej Islamabad. All Rights Reserved | Privacy Policy | DMCA