صارفین کو سستی بجلی فراہم کرنے کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں، وفاقی وزیر توانائی



اسلام آباد(خلیج نیوز)وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے گھریلو صارفین کو دیا جانیوالا ریلیف فوری فراہم کیا جائے گا، صارفین کو سستی بجلی فراہم کرنے کیلئے تمام اقدامات اٹھا رہے ہیں،ایڈوانس ٹیکنالوجی کے استعمال سے بجلی چوری میں کمی اور معیاری سروسز ممکن ہیں ۔منگل کو وفاقی سیکرٹری ڈاکٹر محمد فخر عالم عرفان اور دیگر سینئر افسران کے ہمراہ اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی ہیڈ آفس کے دورے پرکمپنی انتظامیہ کو ہدایات دیتے ہوئے وفاقی وزیر اویس خان لغاری نے کہا کہ حکومت پاکستان اور منسٹری آف انرجی پاور ڈویژن کرپشن، بجلی چوروں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف زیرو ٹاولرنس پالیسی پر یقین رکھتے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ گورنمنٹ اور پرائیویٹ صارفین سے واجبات اور استعمال شدہ بجلی یونٹس کی سو فیصد ریکوری بھی یقینی بنائی جائے اور اس سلسلے میں آئیسکو کو حکومت پاکستان، وزارت توانائی اور لا انفورسمنٹ اداروں کی مکمل سپورٹ حاصل ہے۔

وفاقی وزیر نے چیف ایگزیکٹیو آئیسکو محمد نعیم جان کو ہدایت دیں کہ حکومت پنجاب کی جانب سے گھریلو صارفین کو 14 روپے فی یونٹ فراہم کردہ ریلیف فوری طور پر صارفین تک پہنچائیں اور اس سلسلے میں تاخیر ہرگز برداشت نہیں کی جائے گے اور شفافیت یقینی بنانے کیلئے ریلیف کے اس عمل کی مکمل مانیٹرنگ کی جائے گی۔سردار اویس احمد خان لغاری کا مزید کہنا تھا کے صارفین کسی بھی ادارے کا بیش قیمت سرمایہ ہوتے ہیں اورہم نے صارفین کو معیاری اور بروقت سروسز کی فراہمی، بر وقت اور درست میٹر ریڈنگ، بلوں کی بروقت ترسیل ہر صورت یقینی بنانی ہے۔انھوں نے کہا کے پاور سیکٹر میں جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کرتے ہوئے بجلی چوری کے مکمل خاتمے کو ممکن بنایا جا سکتا ہے۔مہنگی بجلی کے حوالے سے اپنے بیان میں ان کا مزید کہنا تھا کہ معزز صارفین کو سستی بجلی کی فراہمی کے حوالے سے تمام تر اقدامات کر رہے ہیں اور جلد صارفین کو مزید اچھی خبر دیں گے۔چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز آئیسکو ڈاکٹر طاہر مسعود نے وفاقی وزیر توانائی کو آئیسکو کے انتظامی اور آپریشنل امور کے بارے میں مکمل بریفنگ دی۔ انہوں نے وفاقی وزیر کو یقین دہانی کروائی کہ آئیسکو دیئے گئے ٹارگٹ کے حصول کو ہر صورت ممکن بنائے گی۔ میٹنگ میں دیگر آئیسکو بورڈ ممبران اور آئیسکو کی سینئر مینجمنٹ نے شرکت کی۔


مزید خبریں

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Khaleej Islamabad. All Rights Reserved | Privacy Policy | DMCA