مودی کے طیارے کا پولینڈ سے بھارت جانے کیلئے پاکستانی فضائی حدود کے استعمال کا انکشاف



اسلام آباد(خلیج نیوز)بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے طیارے نے پاکستان کی فضائی حدود استعمال کی۔سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق نریندر مودی پولینڈ سے دہلی جا رہے تھے، طیارہ صبح سوا 10بجے پاکستان کی حدود میں داخل ہوا اور 11بج کر ایک منٹ پر بھارت میں داخل ہوا۔ذرائع کے مطابق بھارتی وزیر اعظم کاطیارہ چترال کے اوپر سے پاکستان کی حدود میں داخل ہوا اور 46منٹ تک پاکستان کی حدود میں رہا۔طیارہ اسلام آباد اور لاہور کے ایئر کنٹرول ایریا سے گزرا، لاہور سے ہوتا ہوا امرتسر میں داخل ہوا۔


مزید خبریں

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Khaleej Islamabad. All Rights Reserved | Privacy Policy | DMCA