گوگل کروم میں صارفین کیلئے بہترین سکیورٹی فیچر کا اضافہ



نیویارک(خلیج نیوز )گوگل کی جانب سے کروم ویب برازر میں ایک نئے سکیورٹی فیچر کا اضافہ کیا جارہا ہے جو حساس معلومات کو محفوظ رکھنے میں مدد فراہم کرے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس فیچر کے تحت اینڈرائیڈ فونز پر گوگل کروم استعمال کرنے والے صارفین جب فون اسکرین شیئر یا ریکارڈ کریں گے تو ویب برازر کی جانب سے خودکار طور پر حساس معلومات جیسے پاس ورڈ اور کریڈٹ کارڈ نمبروں کو بلاک کر دیا جائے گا۔یہ کہنے کی ضرورت نہیں کہ موجودہ عہد میں اسکرین شیئرنگ کا استعمال کافی زیادہ ہو رہا ہے اور زیادہ افراد کے ساتھ اسکرین شیئرنگ خطرناک بھی ثابت ہو سکتی ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق گوگل کروم کے تجرباتی فیچرز کے پیج پر اس نئے فیچر کا عندیہ ملا۔ابھی یہ فیچر صارفین کو دستیاب نہیں مگر رپورٹ میں بتایا گیا کہ جب اس فیچر کو ان ایبل کیا جائے گا تو اسکرین شیئرنگ کے دوران پیج پر حساس تفصیلات جیسے پاس ورڈز یا دیگر خودکار طور پر بلاک ہو جائیں گی۔یہ فیچر اینڈرائیڈ 5 یا اس کے بعد کے آپریٹنگ سسٹمز پر کام کرنے والے فونز پر صارفین کو دستیاب ہوگا۔ابھی یہ واضح نہیں کہ گوگل کی جانب سے حساس تفصیلات کا تعین یا انہیں بلاک کیسے کیا جائے گا۔مگر گوگل کروم کے انکوگنیٹو موڈ پر بھی اسکرین شیئرنگ یا ریکارڈنگ کرنا ممکن نہیں، تو بظاہر یہ نیا فیچر اسی پر مبنی محسوس ہوتا ہے۔


مزید خبریں

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Khaleej Islamabad. All Rights Reserved | Privacy Policy | DMCA