بانی پی ٹی آئی کی مبینہ سہولت کاری، جیل افسران و اہلکاروں کی کڑی نگرانی کا فیصلہ



راولپنڈی (خلیج نیوز)راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے افسران کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کی مبینہ سہولت کاری کا معاملہ سامنے آنے پر عمران خان کے سیل کی سیکیورٹی پر تعینات اہلکاروں کی کڑی نگرانی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔جیل ذرائع کے مطابق سیکیورٹی اداروں کے اہلکار بھی سیل کے اطراف تعینات رہیں گے، سیل کے اطراف جیل کے عملے کو ہفتہ وار تبدیل کیا جائے گا۔جیل کے ذرائع نے بتایا کہ جیل میں ہونے والی سماعت کے دوران جیل کے عملے کو صحافیوں، وکلا اور پارٹی رہنماوں سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔جیل ذرائع نے بتایا کہ جیل کے اندر رہائش پزیر اہلکاروں کی بھی مکمل تلاشی لی جائے گی۔ذرائع کے مطابق اس حوالے سے سیکیورٹی اداروں نے گزشتہ روز ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل محمد اکرم کو تحویل میں لیا ہے، جن پر بانی پی ٹی آئی کے لیے جاسوسی، پیغام رسانی اور سہولت کاری کا الزام ہے۔ذرائع نے بتایا کہ اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل بلال سے بھی سیکیورٹی اداروں نے گزشتہ رات پوچھ گچھ کی ہے۔


مزید خبریں

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Khaleej Islamabad. All Rights Reserved | Privacy Policy | DMCA