گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور نے لڑکے ،لڑکیوں کے ،ٹی شرٹ ،جینز پہننے پر پابندی لگا دی



لاہور( خلیج نیوز)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہورمیں طلبہ اور طالبات کے جینزپہننے پرپابندی عائد کرتے ہوئے نیا ڈریس کوڈ نافذ کر دیا گیا۔جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیاہے کہ طلبہ اور طالبات ٹی شرٹ، جیبزنہیں پہن سکتے،طالبعلم ڈریس شرٹ اورپینٹ پہنیں گے، طالبات باحیا کپڑے پہنیں گی دوپٹہ لینا بھی لازمی ہوگا، ڈریس کوڈ پرعمل نہ کرنے والے طلبہ کے خلاف سخت ایکشن ہوگا،جامعات میں ڈسپلن قائم ہونا چاہیے۔ وائس چانسلر ڈاکٹرشازیہ بشیر نے کہا کہ طالبات کا یونیورسٹی میں ٹی شرٹ ٹائٹس پہننا نامناسب ہے، لڑکوں کو بھی اچھے کپڑے پہننے چاہئیں ۔


مزید خبریں

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Khaleej Islamabad. All Rights Reserved | Privacy Policy | DMCA