پاک بھارت تجارت کا سلسلہ جاری، ترجمان دفتر خارجہ لا علم نکلیں



اسلام آباد(خلیج نیوز)پاکستان اور بھارت میں دوستی نہ ہونے کے باوجود تجارت جاری ہے،بھارت سے تجارت کے تحت پاکستان نے ایک ارب 62 کروڑ ڈالرز سے زائد کی اشیاء خریدیں۔نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت ختم ہونے کا دعویٰ کر چکی ہیں، جب ان سے ہندوستان اور پاکستان کے تجارت کے متعلق سوال کیا گیا تو وہ لاعلم نکلیں اور بتایا کہ 2019 کے بعد دوطرفہ تجارت نہیں ہے اور نہ دونوں ممالک کے درمیان بات چیت جاری ہے اس کے برعکس گزشتہ پانچ سالوں میں بھارت سے ایک ارب 62 کروڑ ڈالرز کی اشیاء درآمد ہوئیں۔دستاویزات کے مطابق سال 20ـ2019 میں 38 کروڑ ڈالرز کی اشیاء درآمد کی گئیں اسی طرح سال 21ـ2020 میں 32 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز کی اشیاء درآمد ہوئیں۔دستاویزات میں بتایا گیا کہ سال 22ـ2021 میں 35 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز کی چیزیں بھارت منگوائی گئیں جبکہ سال 23ـ2022 میں 27 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز اور 24ـ2023 میں 27 کروڑ 80 لاکھ کی چیزیں پاکستان آئیں۔ذرائع وزارت تجارت کے مطابق بھارت سے ادویات بنانے والے خام مال کو منگوایا جاتا ہے جو جان بچانے والی ادویات میں استعمال ہوتے ہیں۔


مزید خبریں

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Khaleej Islamabad. All Rights Reserved | Privacy Policy | DMCA