مالی سال کے پہلے ماہ آئی ٹی برآمدات کی ترسیلات میں 24فیصد اضافہ ریکارڈ



لاہور( خلیج نیوز)رواں مالی سال کے پہلے مہینے میں آئی ٹی برآمدات کی ترسیلات میں 24فیصد اضافہ ریکارڈکیا گیا ۔جولائی میں آئی ٹی کی برآمدات 28کروڑ 60لاکھ ڈالرز تک پہنچ گئیں جو گزشتہ 12ماہ کی اوسط 269ملین ڈالرز ایکسپورٹس سے زیادہ ہیں۔ مالی سال کے پہلے ماہ کی مجموعی برآمدات میں آئی ٹی کا حصہ 46 فیصد ہے ۔آئی ٹی برآمدات میں اضافے کی وجہ برآمدکنندگان کے خصوصی غیرملکی کرنسی اکائونٹس کی حد کو 35فیصد سے بڑھا کر 50فیصد کرنا اور پاکستانی روپے کا استحکام ہے۔ممکنہ طور پرموجودہ مالی سال میں آئی ٹی سیکٹر کی برآمدات ساڑھے تین ارب ڈالر سے زیادہ ہونے کا امکان ہے۔ موجودہ حکومت کی ہدایت اور ایس آئی ایف سی کی معاونت سے وزارت آئی ٹی اور پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ آئی ٹی برآمدات میں اضافے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں ۔


مزید خبریں

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Khaleej Islamabad. All Rights Reserved | Privacy Policy | DMCA