تاجکستان کو 40 ہزار میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی منظوری دے دی گئی



اسلام آباد (خلیج نیوز)پاکستان نے تاجکستان کو 40 ہزار میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی منظوری دے دی۔وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین کی زیر صدارت شوگر ایڈوائزری بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں تاجکستان کو چینی برآمد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ذرائع کے مطابق تاجکستان کو 40 ہزار میٹرک ٹن چینی گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ سطح پر برآمد کی جائے گی، چینی کی ریٹیل قیمت کو برآمد سے الگ کرنے کا ملز ایسوسی ایشن سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شوگر ملز مالکان گنے کے باقی کاشت کاروں کو بقایا جات جلد ادا کریں گے۔اجلاس کو بتایا گیا کہ ملک میں اس وقت چینی کا 28 لاکھ میٹرک ٹن اسٹاک موجود ہے جبکہ فیصلہ کیا گیا کہ ضلعی انتظامیہ چینی کی ریٹیل قیمت کو کنٹرول کرے گی۔


مزید خبریں

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Khaleej Islamabad. All Rights Reserved | Privacy Policy | DMCA