اسلام آباد(خلیج نیوز)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی قیمتوں میں 3.20 فیصد تک اضافہ کر دیا۔ ایل این جی مہنگی کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا ہے، ایل این جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق اگست کے لیے ہوگا۔نوٹی فکیشن کے مطابق سوئی سدرن کے سسٹم پر ایل این جی کی قمیت میں 3.20 فیصد جبکہ سوئی ناردرن کے سسٹم پر ایل این جی کی قمیت 2.97 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔مزید کہا گیا ہے کہ سوئی سدرن کے سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 13.58 ڈالر فی ایم ایم بی ٹو یو مقرر کی گئی ہے جبکہ جولائی میں سوئی سدرن کے سسٹم پر ایل این جی کی قمیت 13.16 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی۔اسی طرح سوئی ناردرن کے سسٹم پر ایل این جی کی نئی قمیت 14 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کردی گئی ہے، جو جولائی میں 13.60 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی تھی۔