پی آئی اے کی 2023ء کے 9 ماہ میں ریکارڈ آمدنی



اسلام آباد (خلیج نیوز)قومی ایئر لائن پی آئی اے کو 2023ء کے 9 ماہ میں ریکارڈ آمدنی ہوئی۔پی آئی اے کی جنوری تا ستمبر 2023ء کو ختم ہونے والے 9 ماہ کے حسابات کی آڈٹ شدہ رپورٹ سامنے آگئی۔رپورٹ کے مطابق 2023ء کے 9 ماہ میں پی آئی اے کی آمدنی بڑھ کر 186 ارب روپے رہی، یہ 2022ء کے اسی عرصے کے مقابلے میں آمدنی 14 ارب روپے زیادہ ہے۔آڈٹ شدہ رپورٹ کے مطابق 2023ء کے 9 ماہ کے دوران پی آئی اے کا خسارہ 75 ارب روپے رہا جبکہ 2022ء کے مقابلے میں 2023ء کے 9 ماہ میں پی آئی اے کے خسارے میں 12 ارب روپے کی کمی ریکارڈ ہوئی۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ 2023ء کے 9 ماہ میں پی آئی اے نے طیاروں کے ایندھن پر 91 ارب روپے خرچ کیے جبکہ ایڈمنسٹریٹو اخراجات 34 کروڑ روپے کمی کے بعد 6 ارب 4 کروڑ روپے رہے اور2022ء کے اسی عرصے میں ایڈمنسٹریٹو اخراجات 6 ارب 35 کروڑ روپے تھے۔پی آئی اے کی ستمبر 2023ء کو ختم ہونے والی 9 ماہ کی رپورٹ ایس ای سی پی کو پیش کر دی گئی۔


مزید خبریں

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Khaleej Islamabad. All Rights Reserved | Privacy Policy | DMCA