لاہور( خلیج نیوز)ملک میں آٹے کی قیمت میں مارچ کے دوران ماہانہ بنیادوں پر2.65 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔جاری کردہ ماہانہ رپورٹ کے مطابق مارچ میں ملک میں 20 کلو آٹے کی اوسط قیمت 2726.53 روپے ریکارڈ کی گئی جو فروری کے مقابلہ میں 2.65 فیصدکم ہے، فروری میں 20 کلو آٹا کی اوسط قیمت2800.77 روپے ریکارڈکی گئی تھی۔
اعدادوشمارکے مطابق مارچ میں اسلام آباد میں 20 کلو آٹا کی اوسط قیمت 2858.50 روپے، راولپنڈی 2836 روپے، گوجرانوالہ 3738.40 روپے،سیالکوٹ 2732.01 روپے، لاہور2773.17 روپے، فیصل آباد 2716.56 روپے، سرگودھا 2748.60 روپے، ملتان 2661.87 روپے اوربہاولپورمیں 2766.05 روپے ریکارڈکی گئی۔اعداد وشمار کے مطابق کراچی میں 20 کلو آٹا کی اوسط قیمت 2596.24 روپے، حیدرآباد 2765.27 روپے، سکھر2488.16 روپے، لاڑکانہ 2674.65 روپے، پشاور2750.32 روپے، بنوں 2777.83 روپے، کوئٹہ 2794.54 روپے اورخضدارمیں 20 کلو آٹا کی اوسط قیمت 2696.39 روپے ریکارڈکی گئی۔