کراچی میں طوفانی بارشیں، ایئرپورٹ الرٹ جاری



کراچی(خلیج نیوز) شہر قائد کے ایئرپورٹ پر طوفانی بارشوں سے نمٹنے کے لیے نئی حکمت عملی کے تحت ٹاسک فورس تشکیل دے دی گئی۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں جاری طوفانی بارشوں کے پیش نظر ایئرپورٹ انتظامیہ نے نیا الرٹ جاری کیا ہے، جس میں ایئرپورٹ پر کام کرنے والی ایئرلائنز، گرائونڈ ہینڈلنگ اور جنرل ایوی ایشن ایریا کی جانب سے ایوی ایشن کمپنیوں کو مکمل الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ایئرپورٹ انتظامیہ نے طیاروں کو محفوظ مقامات پر پارک رکھنے کی ہدایت کی، ایئرپورٹ الرٹ میں کہا گیا ہے کہ تمام ایوی ایشن کمپنیاں اپنے تمام اثاثہ جات کی حفاظت کریں، طوفانی بارشیں مزید چند روز تک جاری رہنے کی پیش گوئی ہے۔الرٹ کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر پارک تمام طیاروں کو کسی بھی حادثے سے محفوظ رکھنے کے لیے ایئرسائیڈ ایریا منیجر ذمہ دار ہوں گے۔الرٹ میں ہدایت کی گئی ہے کہ بارشوں کے دوران ایمرجنسی کی صورت میں کراچی ایئرپورٹ کے ڈیوٹی ٹرمینل منیجر اور ایئرسائیڈ ایریا منیجر کے نمبرز پر فوری رابطہ کر کے آگاہی دی جا سکتی ہے۔


مزید خبریں

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Khaleej Islamabad. All Rights Reserved | Privacy Policy | DMCA