پنجاب کابینہ نے طلبا کیلئے بائیکس میں مزید رعایت کی منظوری دیدی



لاہور (خلیج نیوز)پنجاب کابینہ نے طلبا کے لئے بائیکس میں مزید رعایت کی منظوری دے دی۔محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب کی استدعا پر چارجز پر سبسڈی سے دے دی گئی، طلبا کو دی جانے والی ہر قسم کی بائیک کی رجسٹریشن سے متعلق سبسڈی صوبائی حکومت دے گی، فی بائیک 1500روپے بینک پراسیسنگ فیس پنجاب حکومت ادا کرے گی۔بینک پراسیسنگ ادا کرنے والے طلبا کو پیسے واپس ان کے اکائونٹس میں منتقل کر دیئے جائیں گے، بائیک کی رجسٹریشن، نمبر پلیٹ اور کارڈ کے اخراجات بھی حکومت ادا کرے گی، طلبا کو بائیک اقساط، انشورنس اور اپ لفٹ رقم ادا کرنا ہوگی۔پنجاب کابینہ کی منظوری کے بعد بائیکس سے متعلق نئے ایس او پیز نافذ العمل کر دیئے گئے۔


مزید خبریں

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Khaleej Islamabad. All Rights Reserved | Privacy Policy | DMCA