بلدیاتی الیکشن موخر کرنے کیلئے قانون سازی کی مخالفت کریں گے، علی محمد خان



اسلام آباد (خلیج نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ بلدیاتی الیکشن موخر کرنے کیلئے قانون سازی کی مخالفت کریں گے۔جاری بیان میں علی محمد خان نے کہا کہ آئین کے مطابق سب ادارے چلیں، ہم بلدیاتی الیکشن موخر کرنے کی قانون سازی کی مخالفت کریں گے۔انہوں نے کہا کہ کسی کو ریلیف یا ایکسٹینشن کا ارادہ ہے تو کوئی پیکیج کسی کے لیے بھی قابل قبول نہیں۔علی محمد خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے واضح کیا ہے کہ 8 ستمبر کا جلسہ ضرور ہوگا۔


مزید خبریں

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Khaleej Islamabad. All Rights Reserved | Privacy Policy | DMCA