اسلام آباد(خلیج نیوز)وزارت مذہبی امور نے آئندہ سال2025کی حج پالیسی کی تیاریوں پرکام تیز کردیا۔ذرائع کے مطابق حج پالیسی کا اعلان آئندہ ماہ ستمبر میں کیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق پرائیویٹ حج اور سرکاری حج اسکیم کوٹے سے متعلق پالیسی میں تبدیلی اور زیادہ اور کم مدتی حج اسکیم کے معاملے پربھی نئی پالیسی لانے پرغور کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزارت مذہبی امور کو عازمین حج کی طرف سے حج انتظامات پر شکایات موصول ہوئی تھیں، نئی پالیسی میں عازمین حج کی شکایات کے ازالے اور نئی سہولیات کی فراہمی پربھی غور کیا گیا۔ذرائع کے مطابق کراچی اور اسلام آباد ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ کے تحت پاکستان میں ہی امیگریشن کیانتظامات کیے جائیں گے اور آئندہ سال حج کے دوران لاہور ائیرپورٹ کو بھی روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ میں شامل کرنے کی سعودی حکام سے درخواست کی جائے گی۔