سابق چیف جسٹس ثاقب نثار ایکسٹینشن مانگ رہے تھے، کیپٹن صفدر کا انکشاف



اسلام آباد(خلیج نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنما کیپٹن (ر)صفدر نے انکشاف کیاہے کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار ایکسٹینشن مانگ رہے تھے۔اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کے دوران کیپٹن (ر)صفدر نے کہاکہ پاناما کیس کا فیصلہ دینے والے جج سفیر بننا چاہ رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ ایک وزیراعلیٰ(مریم نواز)دن میں 20گھنٹے کام کر رہی ہے، دوسری طرف وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا ایک کروڑ کیلئے سیکرٹری سے لڑ رہا ہے۔کیپٹن (ر)صفدر نے کہا کہ2017 میں پاناما سازش ہوئی،جے آئی ٹی بنی، لیفٹیننٹ جنرل (ر)فیض حمید بیچ میں آئے اور کچھ ججوں نے فیصلہ سنایا۔انہوںنے کہاکہ پی ڈی ایم عدم اعتماد نہ لاتی تو وہ شخص چیف بننے کی کوشش کرتا، جسے آج کورٹ مارشل کا سامنا ہے۔ن لیگی رہنما نے کہا کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار ایکسٹینشن مانگ رہے تھے جبکہ پاناما کیس کا فیصلہ دینے والے جج سفیر بننا چاہ رہے تھے۔


مزید خبریں

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Khaleej Islamabad. All Rights Reserved | Privacy Policy | DMCA