نیا توشہ خانہ ریفرنس،عمران خان اور بشری بی بی کا 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظور



اسلام آباد (خلیج نیوز)احتساب عدالت اسلام آباد نے نئے توشہ خانہ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کا جوڈیشل ریمانڈ منظور کرلیا۔تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل میں احتساب عدالت اسلام آباد کے جج ناصر جاوید رانا نے عمران خان اور اہلیہ بشری بی بی کیخلاف 190 ملین پائونڈز ریفرنس پر سماعت کی۔بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو 11 روزہ جسمانی ریمانڈکے بعد پیش کیا گیا۔بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی جانب سے ان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر پیش ہوئے جبکہ نیب کے پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی ٹیم کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔نیب نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا نہیں کی اور موقف اختیار کیا کہ عمران خان شامل تفتیش ہوگئے ہیں اور اپنے ہاتھ سے لکھا ہوا بیان تفتیشی ٹیم کے حوالے کر دیا ہے جبکہ بشری بی بی نے بھی تحریری بیان نیب ٹیم کے حوالے کر دیا ہے۔احتساب عدالت اسلام آباد نے دونوں ملزمان کا 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ دیتے ہوئے انہیں اڈیالہ جیل میں رکھنے کا حکم دیا،دونوں ملزمان کو 2ستمبر کو دوبارہ عدالت پیش کیا جائے گا۔


مزید خبریں

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Khaleej Islamabad. All Rights Reserved | Privacy Policy | DMCA