لندن(خلیج نیوز)بانی پی ٹی آئی کی سابق اہلیہ جمائمہ گولڈ اسمتھ نے پاکستان سے آنے والی تمام ای میلز کو بلاک کردیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر دئیے گئے اپنے پیغام میں جمائمہ گولڈ اسمتھ نے کہاکہ پاکستان میں ان دوستوں کیلئے جو جائز طریقے سے مجھ سے رابطے کی کوشش کررہے ہیںکو بتاناچاہتی ہوں کہ سائبر ہراسمنٹ کی وجہ سے مجھے پاکستان سے آنے والی تمام ای میلز کو بلاک کرنا پڑا، جنہیں بلاشبہ پی ٹی آئی کے مایوس مخالفین کی طرف سے اکسایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ظاہر ہے اب پاکستان میں ایکس پر پابندی ہے، اسے صرف وی پی این استعمال کرنے والے ہی دیکھ سکیں گے۔