ایکسٹینشن کا سلسلہ ختم کرنے کے لئے آئین میں ترمیم ہونی چاہئے ‘ رانا ثنا اللہ



لاہور (خلیج نیوز) وزیر اعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ آئین میں ایسی ترمیم ہونی چاہئے کہ ایکسٹینشن کا سلسلہ ختم ہو۔انہوںنے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہوسکتا ہے جنرل باجوہ نے ایکسٹینشن کی بات خواجہ آصف سے کی ہو، ہوسکتا ہے یہ بات جنرل باجوہ نے ملک احمد خان سے نہ کی ہو۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی بھی چاہتے تھے جنرل باجوہ کو تھوڑی سی ایکسٹینشن مل جائے، اس بارے گفتگو ہوتی رہی ہے۔مشیر وزیر اعظم نے کہا کہ کورٹ مارشل کے دوران وکیل کرنے کا حق ہوتا ہے، اس معاملے میں ہمیں آئی ایس پی آر کی پریس ریلیز تک ہی رہنا چاہئے۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ 9 مئی کو ایسی سٹرٹیجی بنائی گئی کہ پریشربڑھے گا، ادارے میں بغاوت کا ماحول پیدا کرنے کی کوشش کی گئی، اس وقت فیض حمید کی طرف ہی اشارہ ہوتا تھا۔انہوں نے کہا کہ 9مئی واقعات کی فوٹیج سب نے دیکھی ہے، جب ٹرائل ہوگا توساری چیزیں پیش کی جائیں گی، ڈیڑھ سال ہوگیا ابھی تک ٹرائل ہی نہیں ہو رہا۔رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ آج ہماری پارٹی کی اندرونی میٹنگ تھی، ہمارا اتفاق رائے ہے بلدیاتی الیکشن ہونے چاہئیں، ہم چاہتے ہیں لوگوں کے مسائل دہلیز پر حل ہوں۔


مزید خبریں

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Khaleej Islamabad. All Rights Reserved | Privacy Policy | DMCA