بیٹوں نے 70 سالہ بوڑھے باپ سے جائیداد ہتھیا کر گھر سے نکال دیا



سرگودہا(خلیج نیوز) سرگودھا شہر میں 6 بچوں کے 70 سالہ بوڑھے باپ نے جائیداد ہتھیا کر گھر سے نکال دینے پر شیلٹر ہوم میں پناہ حاصل کر لی جس کی درخواست پر پولیس مصروف تفتیش ہے۔تفصیلات کے مطابق سرگودھا شہر کے علاقہ بلاک 11 کے چار بیٹوں اور 2 بیٹیوں کے 70 سالہ باپ محمد اکرم نے شہر کے شیلٹر ہوم میں پناہ حاصل کرتے ہوئے بتایا کہ دھوکہ دہی اور جعلسازی سے دوکان ہتھیا کر بیماری کی حالت میں بیٹوں نے گھر سے نکال رکھا ہے۔جس پر شیلٹر ہوم انتظامیہ کے سربراہ بابا محمد شفیق ڈوگر نے 70 سالہ شہری محمد اکرم کو پناہ دے کر اس کی داد رسی کے لئے تھانہ اربن ایریا پولیس سے رجوع کر کے سائل محمد اکرم کی درخواست جمع کروا دی جس پر پولیس مصروف تفتیش ہے۔


مزید خبریں

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Khaleej Islamabad. All Rights Reserved | Privacy Policy | DMCA