لاہور ( خلیج نیوز) موٹروے پولیس نے انسانیت کی مثال قائم کردی، ٹھوکر موٹروے پر ملنے 8سالہ لاوارث بچے کو والدین سے ملوا دیا۔ ترجمان کے مطابق تھانہ چوہنگ کے علاقے سے آزان نامی بچہ گھر والوں سے بچھڑ گیا تھا، بچہ جسمانی اور ذہنی طور پر کمزور ہونے کی وجہ سے ایڈریس بتانے سے قاصر تھا، جیب سے ملنے والی شادی کارڈ سے گھر والوں کو ڈھونڈا گیا، ڈی ایس پی ریاض خان نے اپنی موجودگی بچے کو ماں سے ملوایا ۔وارثان نے بچہ ملنے پر موٹروے پولیس سے اظہار تشکر کیا ۔ سیکٹر کمانڈر غلام قادر سندھو نے افسران کی کارکردگی کو سراہا ہے ۔