لاہور (خلیج نیوز) پنجاب حکومت اورسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے سرکاری سکولوں میں فالتو اساتذہ کو زیادہ ضرورت والے سکولوں میں ٹرانسفر کرنے کا فیصلہ کر لیا۔صوبے کے تمام سکولوں میں طلبہ و طالبات کی ضرورت کے مطابق اساتذہ تعینات کئے جائیں گے۔پہلے مرحلے میں پرائمری اورایلمنٹری سکولوں میں ٹیچنگ سٹاف کی ”ریشنلائزیشن”عمل میں لائی جائے گی۔سکول ایجوکیشن ڈ یپارٹمنٹ نے 18 اکتوبر سے اساتذہ کی ریشنلائزیشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ریشنلائزیشن 10 نومبر تک مکمل کر لی جائے گی۔تمام سکولوں کے پرائمری سیکشن میں کم ازکم3اساتذہ تعینات کئے جائیں گے۔
اس سے زیادہ اساتذہ کی تعداد کا انحصار عموماً زیر تعلیم بچوں کی تعداد پر ہو گا۔مرداساتذہ کوبوائزاورخواتین اساتذہ کوگرلزسکولوں میں ایڈجسٹ کیاجائے گا۔ خاتون اساتذہ کو زیادہ سے زیادہ 10کلومیٹر تک کے فاصلے پر واقع سکولوں میں ایڈجسٹ کیاجائے گا۔ مرداساتذہ کوزیادہ سے زیادہ15 کلومیٹرتک کے فاصلہ تک واقع سکولوں میں ایڈ جسٹ کیاجائیگا۔سرپلس اساتذہ والے سکولوں میں سے طویل ترین عرصہ سے موجود استادکو پہلے شفٹ کیاجائے گا۔
سرپلس اساتذہ والے سکولوں کی نشاندہی کمپیوٹر سوفٹ وئیر کی مدد سے کی جائے گی۔جن اساتذہ کی ریٹائرمنٹ میں ایک سال سے کم عرصہ رہ گیا ہے وہ اگر ریشنلائزیشن پالیسی کی زد مین آئیں گے تو ان اساتذہ کی ریشنلائزیشن نہیں کی جائے گی۔ ریشنلائزیشن آن لائن کی اطلاع ہوگی۔ اساتذہ اپنے اعتراضات آن لائن جمع کروا سکیں گے۔سی ای اوز ایک ہفتے میں اعتراضات کے حل ، ریشنلائزیشن کاعمل مکمل کرنے کے پابند ہوں گے۔