زیرزمین کلیمپ لگا لاکھوں کی گیس چوری کرنیوالا ملزم پکڑا گیا



نواب شاہ(خلیج نیوز)سوئی سدرن گیس کمپنی نے چوروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے زیرزمین کلیمپ کے ذریعے گیس چوری کرنیوالے ملزم کو پکڑلیا۔تفصیلات کے مطابق کسٹمر ریلیشن ڈپارٹمنٹ کی اینٹی گیس تھیفٹ ٹیم نے نوابشاہ بھنگوار کالونی میں چھاپہ مارا، جہاں سے زیرزمین کلیمپ کے ذریعے براہ راست گیس چوری کرنے والے ملزم کو پکڑ لیا گیا۔سوئی سدرن گیس کمپنی کے حکام کے مطابق ملزم لاکھوں روپے کی گیس چوری کرکے گھریلو صارفین کو بیچ رہا تھا۔ایس ایس جی سی نے کہا کہ 10 گھروں کو گیس سپلائی کرنیوالے 4 ڈائریکٹ کلیمپس کو منقطع کردیا گیا، مستقبل میں گیس چوری روکنے کیلئے علاقے کی کڑی نگرانی جاری رہے گی۔


مزید خبریں

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Khaleej Islamabad. All Rights Reserved | Privacy Policy | DMCA