ایل پی جی کی ماہ اپریل کے لئے قیمت میں 6 روپے 45 پیسے کی کمی



کراچی(خلیج نیوز)آئل اورگیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا )نے مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی)کی فی کلو قیمت میں 6 روپے 45 پیسے کی کمی کردی۔ اس حوالے سے کراچی ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرزالائنس کے صدر عمران فاروقی نے بتایا کہ اوگرا نے اپریل کے لیے فی کلو قیمت میں 6 روپے 44 پیسے کی کمی کی ہے جبکہ گھریلو سلینڈر کی قیمت میں 76 روپے 09 پیسے کی کمی کی گئی ہے اور اس سلسلے میں اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

ماہ اپریل کے لئے فی کلو گرام ایل پی جی سرکاری قیمت 250 روپے 34 پیسے مقررکی گئی اور نوٹیفکیشن کے مطابق اپریل کے لیے ایل پی جی کے 11.8 کلوگرام گھریلو سلنڈر کی قیمت 2 ہزار 954 روپے 3 پیسے مقررکی گئی ہے۔ تاہم ایل پی جی کے فی کلو گرام لوکل ریٹ 270سے 280 روپے وصول کئے جارہے ہیں ۔واضح رہے کہ مارچ میں ایل پی جی کی قیمت 256 روپے 78 پیسے تھی۔دوسری جانب نوٹیفکیشن کے مطابق اپریل کے لیے ایل پی جی کے 11.8 کلوگرام گھریلو سلنڈر کی قیمت 2 ہزار 954 روپے 3 پیسے مقررکی گئی ہے۔خیال رہے کہ مارچ میں ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 3030 روپے 12 پیسے کا تھا۔


مزید خبریں

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Khaleej Islamabad. All Rights Reserved | Privacy Policy | DMCA